ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این آئی اے نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ابوجندال کے خلاف طے کیاالزامات

این آئی اے نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ابوجندال کے خلاف طے کیاالزامات

Sat, 14 Jan 2017 11:14:47  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)نے جمعہ کو ایک خصوصی عدالت کے سامنے یہاں ذبیح الدین انصاری عرف ابو جند ال کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی سازش سے متعلق ایک معاملے میں الزامات طے کر دیا ۔اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ میں مجرم ابو جند ال کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153اے اور غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یواے پی اے )کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔معاملہ میں سماعت 31؍جنوری سے شروع ہوگی۔لشکر طیبہ کے رکن ابوجندال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف یواے پی اے ایکٹ کی دفعہ 18کے تحت 8؍جون 2012کومعاملہ درج کیا گیا تھا۔26/11کے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد مبینہ طورپر لشکر کے دہشت گردوں کے ساتھ ابوجندال نے 2010میں پاکستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ہندوستان کی جانب سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے اور مذہب کے نام پر مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی سازش رچی تھی۔گزشتہ سال اگست میں مہاراشٹر منظم جرائم کنٹرول ایکٹ (مکوکا)سے وابستہ عدالت نے اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ میں ابوجندال کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔


Share: